معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبر گانوں کی مخالفت کر دی، کہتے ہیں یہ گانے جنسی اشتعال دلاتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ بیہودہ شاعری اور فحش مناظر پر مبنی آئٹم سانگز کو وہ قطعا سپورٹ نہیں کرتے۔ ان گانوں میں ایسے مناظر ہوتے ہیں جو سننے والوں کے جنسی رجحان کو ابھارتے ہیں اور جو کہتے ہیں کہ آئٹم گرلزکے لباس کو مکمل دکھا کر گانے چلا دیئے جائیں وہ بالکل غلط ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آئٹم گرل کا خود کو ٹوٹی فروٹی کہنا اور کھا لے مجھے، میں بلی ہوں نوچ لے مجھے، یہ مردوں کو جنسی اشتعال دلاتے ہیں اور میں ان کی حمایت کبھی نہیں کر سکتا۔
