Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویرات کوہلی کے انگلینٖڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی ۔ اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہو ئے کہا کہ ویرات کوہلی کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہے وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور بات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔میں کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچے اور جینوین انسان ہیں تو فیملی آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اس پر ویرات کوہلی کو جج نہیں کیا جا سکتا، یقیناً ہم انہیں مس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ لیا ہے ۔خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2017میں شادی کی تھی اور پھر 2021میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنی فیملی کے پاس آگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں