Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برائلر مرغی مہنگی جبکہ انڈوں کی قیمت مزید کم ہو گئی

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپےاضافہ ہوا ہےجبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 33 روپے کمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کاتھوک ریٹ 424 جبکہ پرچون ریٹ 440 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے اضافے سے گوشت 638 روپے کلو ہو گیا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 33 روپے کی کمی سے انڈے 337 روپے فی درجن ہو گئے۔گزشتہ روزمرغی کے گوشت کی قیمت 634روپے، زندہ برائلر مرغی کاتھوک ریٹ437روپے، پرچون ریٹ421 روپے فی کلو تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں