لاہور( سٹار ایشیا نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نےکہا ہےکہ پاکستان ہےتو ہم ہیں۔
لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے جناح ہاؤس کادورہ کیاجس کےبعد انہوں نےکہاکہ یہاں کےمناظر دیکھ کردل بہت افسردہ ہوا،9 مئی واقعات کےذمے داروں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں
انہوں نےمزید کہاکہ جناح ہاؤس پرحملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے،فوجی جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتےہیں۔