پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نےقومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین منجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نےانٹرویو کےبعد سلیکشن پینل کااعلان کیا ہے۔

پی سی بی نے4رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔

کمیٹی میں مکی آرتھر،گرانٹ بریڈبرن اورحسن چیمہ شامل ہیں۔

نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم،شاہین اورانڈر19ٹیم کی سلیکشن کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: روٹ ٹو مکہ، 26 ہزار پاکستانی سعودیہ پہنچیں گے
پہلی بار ڈیٹا انلسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کاحصہ بنایاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں