کراچی( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہےکہ پارٹی چھوڑنے کیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نےپولیس کی جانب سےعدالت میں پیش کیےجانے کےموقع پرمیڈیا سےغیر رسمی گفتگو کےدوران کہی۔
ان کاکہنا ہےکہ آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں،پارٹی چھوڑنے سےمتعلق ان کا اپنافیصلہ ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نےپی ٹی آئی رہنما،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
دورانِ سماعت عمران اسماعیل کو عدالت میں پیش کیاگیا۔
پولیس کی جانب سےعمران اسماعیل کو2روز کے جسمانی ریمانڈ کےبعد پیش کیاگیا۔
پولیس نےعدالت سےعمران اسماعیل کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے شکوہ
عدالت نےتفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کردیا اور آئندہ سماعت پرمقدمے کا چالان طلب کرلیا۔