آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا، بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا، کھاد کارخانوں کیلئے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں