Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کا گانا کُھل کے کھیل’ ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نےگایا ہے، گانے میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں