لاہور( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرحمزہ شہباز نےفتنہ اورفساد کی سیاست کو دفن کرنا قومی ذمےداری قرار دےدیا۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں حمزہ شہباز نےکہاکہ ان کی جماعت کےقائدین بھی گرفتار ہوئےلیکن کبھی دفاعی تنصیبات اورجی ایچ کیو پر حملےنہیں کیے۔
انہوں نےکہاکہ9مئی کو چند ہزار کے جتھےنےجو کیا وہ 75سال کی تاریخ میں خواہشات کےباوجود پاکستان کےدشمن نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مظاہرہ
ن لیگی نائب صدر نےمزید کہاکہ عمران نیازی نے وطن عزیز کےشہیدوں کی ماؤں کےدل توڑے ہیں،9مئی ہمیشہ ایک سیاہ دن کےطور پر یاد رکھا جائےگا۔