Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر شوہر بیوی کا سر کاٹ کر سڑکوں پر لیئے پھرتا رہا ، افسوسناک خبر

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شوہر بیوی کا سر کاٹ کر سڑک پر پھرتا رہا جس نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سڑک پر پھرنے والے ملزم کی ویڈیو لوگوں نے بنائی جس کے ایک ہاتھ میں اس کی مقتول بیوی کا سر تھا اور دوسرے ہاتھ میں چھری تھی۔40 سالہ ملزم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جھگڑے کے باعث بیوی کو قتل کیا، اس کی بیوی تیاریوں میں مصروف تھی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم کے کپڑوں پر خون کے نشانات تھے اور وہ بیوی کا سر لے کر بس اسٹاپ پر پھر رہا تھا اور دھمکی آمیز جملے کہہ رہا تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے باعث بیوی کو قتل کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں