Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خواجہ نافع کی نو لک شاٹ پر صا ئم ایوب کا تبصرہ

پشاور زلمی کے بیٹرصائم ایوب کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع کو بچپن سے جانتا ہوں، وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں، نو لک شاٹس سمیت سب نئے نئے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بیٹنگ میں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، ڈیرن سیمی ٹریننگ میں فن کراتے ہیں، ایک اوور میں رنز بنانے کے مختلف چیلنج دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف رن آؤٹ پر بابر اعظم نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہو گئے، میں نے کہا کہ یہ کھیل میں چلتا رہتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ابھی لیگ کا آغاز ہے پہلا میچ ہوا ہے، غلطیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش یہی ہو گی کہ دوبارہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کی سپورٹ پوری ٹیم کے ساتھ ہے تاکہ سب اچھا پرفارم کریں، مومنٹم کو حاصل کر کے اس کو برقرار رکھنا ٹارگٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں