Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

رمضان سے چند روزقبل کھجور کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں رمضان کی آمد سے چند روز قبل ایرانی کھجور کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق4ہزار روپے اضافے کے بعد منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہوگئی۔ آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے، بیوپاریوں نے کولڈ سٹوریج کھجوروں سے بھرا ہوا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کھجور 20 ہزار روپےمن ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں