Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فرانس نے یوکرین میں فوج بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا تو اتحادی ممالک نے اس کے خلاف ہی کیوں فیصلہ دے دیا؟

فرانس کے صدر میکرون نے روس کے خلاف یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا تو امریکہ، برطانیہ سمیت نیٹو ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق روس نے فرانس کی جانب سے فوج یوکرین میں بھیجنے کا فیصلہ سامنے آیا تو روس کی جانب سے الٹی میٹم دے دیا گیا، روسی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ روس کے خلاف یوکرین میں فوج بھیجنے پر وہ بھی جنگ کا دائرہ بڑھا دے گا جس سے روس اور نیٹو میں براہ راست تصادم عین ممکن ہو گا۔روسی دھمکی کے بعد یورپی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے وضاحت دی کہ امریکی قیادت میں نیٹو اتحاد کی یوکرین میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی اور پولینڈ نے بھی یوکرین میں فوج بھیجنے کے فرانسیسی اعلان کی مخالفت کی تھی جبکہ پولینڈ، سپین اور چیک ریپبلک نے بھی نیٹو سربراہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے فوج بھجوانے کی کسی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں