Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ متوقع ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 فیصد بڑھائی جا سکتی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 70 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 80 پیسے بڑھائی جا سکتی ہے، پیٹرولیم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں