لاہور(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان نےکہا ہےکہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پرحکومت کا شکرگزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نےلکھاکہ بیرونِ ملک جانےکا ارادہ نہیں کیونکہ باہرمیری جائیداد ہےکاروبار ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ۔
اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاؤنٹ۔
اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رُخ کروں گا جو کرّہ ارض پر…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
عمران خان نےمزید لکھاکہ موقع ملا تو ملک کے شمالی علاقوں میں چھٹیاں گزاروں گا جو میری پسندیدہ جگہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن کے قتل کے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا
یاد رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان،انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے600سےزائد رہنماؤں اورسابق ارکان اسمبلی کےنام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لئےگئےہیں۔