چین میں کورونا کا شدید خطرہ

بیجنگ(سٹار ایشیا نیوز)چین میں جاری عالمی وباء کورونا کی نئی لہر اب شدید خطرےمیں بدل گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق چینی حکام کورونا وائرس کی جاری نئی لہر سےنمٹنے کیلئےویکسین تیار کرنے کیلئے تیزی سےکام کر رہےہیں۔

رپورٹس کےمطابق کورونا کےنئے ویریئنٹ XBB کا مقابلہ کرنے کیلئےقوت مدافعت کو مضبوط بنانے کےلیےویکسین تیار کی جا رہی ہےاور ابتدائی طور پر 2ویکسینز کی منظوری دےدی گئی ہے جبکہ تین سےچار ویکسینز کو بھی جلدمنظوری دےدی جائے گی۔

ایک رپورٹ کےمطابق جون میں کورونا کی شدت میں بہت تیزی آنےکا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس دوران ہفتہ وار 65 ملین کیسز سامنے آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیکھیے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ اسد عمر بول پڑے
غیرملکی میڈیا کےمطابق چین میں حکام کا دعویٰ ہےکہ موجودہ لہر کم شدیدہوگی جبکہ ماہرین صحت کا خیال ہےکہ ملک میں بڑی عمر والےافراد کو اموات سےبچانے کیلئےایک بھرپور ویکسینیشن بوسٹر پروگرام اوراسپتالوں میں اینٹی وائرلز کی فراہمی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں