Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان زندہ باد کہنے پر مرچوں کےبھارتی تاجر کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مرچوں کے ایک تاجر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کیا ہے۔ مرچوں کے تاجر کا تعلق ضلع ہاویری کے شہر بیاداگی سے ہے، مرچوں کے تاجر کو آواز کے نمونے کی مشینی تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس سے بنگالورو میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس واقعے نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے کے حوالے سے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی بھی مقدمہ دائر کرنے والی ہے۔اپوزیشن لیڈر آر اشوکا نے کہا ہے کہ نصیر حسین کے حامیوں کی طرف سے ملک کے خلاف نعرے بازی کا نوٹس لیتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سخت سزا دی جائے۔کرناٹک کے وزیر اعلٰی سِدھا رمیا نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے غیر جانب دار تحقیقات اور اس کی بنیاد پر سخت اقدام کا یقین دلایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × four =