Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈرائیور نے تیز رفتار کار سٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھا دی، 19 افراد زخمی

پولینڈ میں ڈرائیور نے تیز رفتار کار ٹرام سٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھا دی جس کے سبب 19 افراد زخمی ہو گئے۔ یورپی ملک پولینڈ میں ڈرائیور نے تیز رفتار کار کا رخ ایک ٹرام سٹاپ کی جانب کر دیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد ٹرام پر سوار ہونے کیلئے انتظار میں تھی، کار کی ٹکر سے 19 افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ترجمان نے ڈرائیور کو نفسیاتی مریض بتایا جو زیر علاج تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں