لاہور(سٹار ایشیا نیوز)سابق وفاقی وزیرخسرو بختیار نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سےدوری اختیار کرلی،انہوں نےکہاکہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سےکہاتھا اداروں کےساتھ محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی۔
خسرو بختیار نےاپنےایک بیان میں بتایاکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی ممبر شپ اورجنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلےچھوڑ دی تھی۔
انہوں نےکہاکہ9مئی کےدل سوز واقعات نے مجھےمجبور کیا کہ تحریک انصاف کے فلسفے سےدور ہوجاؤں۔
خسرو بختیار کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کےسیاسی فلسفےکےساتھ اب نہیں چل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: نو فلائی لسٹ میں پی ٹی آئی کے مزید 146 ارکان شامل
انہوں نےکہاکہ میرا 25سال کا تجربہ،مقامی، صوبائی اورقومی منصوبوں کےفرائض ادا کرنےپر محیط ہے،مجھےیقین ہےاب پاکستان کا مستقبل تقسیم اورمحاذ آرائی کی سیاست میں ہرگزنہیں ہے۔