Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ماں نے بیٹے کو پسند کی شادی سے روکنے کیلئے غنڈے بلالیے

ایک خاتون نے اپنے بیٹے کو پسند شادی سے روکنے کیلئے تین بدمعاشوں کو رقم دیکر دلہن کے شادی کے جوڑے پر سرخ پینٹ پھینکوادیا تاکہ شادی نہ ہوسکے۔ میکسیکو سٹی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق واقعہ 17 فروری کو میکسیکو کے سنورا صوبے کے سیوڈاڈ اوبریجون نامی قصبے میں پیش آیا۔دلہن کے عروسی جوڑے پر سرخ رنگ پھینکے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دلہن پر رنگ اس وقت پھینکا گیا جب یہ جوڑا چرچ پر موجود تھا اس دوران تین بدمعاش آئے اور انہوں نے رنگ پھینک کر اس کی ویڈیو بنائی۔بتایا جاتا ہے کہ دولہا کے خاندان بالخصوص اسکی والدہ نے شادی رکوانے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا جس میں جعلی دل کا دورہ بھی شامل تھا، جس کے تحت وہ اسپتال پہنچ گئی اور بیٹے کو جذبانی طور پر بلیک میل کیا کہ اسکی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں