Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فیس بک اور انسٹاگرام سروسز معطل ہونے پر ایلون مسک نے میٹا کمپنی کو ٹرول کردیا

میٹا کی سروسز کے اچانک بند ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسے ٹرول کردیا۔ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اگر آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ہمارے سرورز کام کر رہے ہیں۔ساتھ میں ایلون مسک نے ایک میم بھی شیئر کی جس میں میٹا سروسز ایکس کو سلیوٹ کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں