لاہور، چلڈرن اسپتال میں 2 بچے جھلس گئے

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)چلڈرن اسپتال کی نرسری میں 2بچےجھلس گئے،بچوں کے جھلسنےکا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیاہے۔

والدین نےالزام عائد کیاکہ جھلسنے سےایک بچے کی حالت غیرہوگئی،اسپتال کےعملے نےنرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دےدی تھی۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سلیم کاکہنا ہےکہ بچے کے جھلسنے کےواقعے کےبعد انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔

انہوں نےبتایاکہ پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئربھی شامل ہیں۔

پروفیسر سلیم نےکہاکہ جلنے والےبچوں کےعلاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری
اسپتال ذرائع کےمطابق جھلسنےوالے بچوں میں سےایک بچی کی حالت تشویشناک ہے،نومولود بچی یرقان کےباعث اسپتال میں زیر علاج تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں