Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ثناءجاوید کی شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ثناءجاوید کی اپنے شوہر شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ طلاق کی تصدیق اور ثناءجاوید کے ساتھ شادی کے بعد انٹرنیٹ صارفین ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی طرف سے کی گئی کوئی بھی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوتی ہے۔
حالیہ دنوں بھارتی ٹینس سٹار ثناءمرزا کی دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ سیروتفریح کے دوران بنائی گئی تصاویر وائرل رہیں۔ثناءجاوید کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں شعیب ملک کے علاوہ کرکٹر حسن علی اور محمد نواز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شعیب ملک پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ ثناءجاوید بھی میچز میں ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں