Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مومل شیخ نے مجھ پر پابندیاں لگا رکھی ہیں، شوہر کا انکشاف

مومل شیخ کے شوہر نادر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نے ان پر پابندیاں عائدکر رکھی ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق مومل شیخ نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انکشاف کیا کہ وہ سکول میں اپنے شوہر کی سینئر تھیں اور ان سے عمر میں بڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کلین شیو کر لیں تو میرا موڈ آف ہو جاتا ہے، شادی کو 13 سال گزر چکے، پہلی ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی۔اس دوران اداکارہ کے شوہر نادر نے کہا کہ اہلیہ نہ بالوں کو کلر کرنے دیتی ہیں نہ ہی کلین شیو، بال تک ان کی مرضی کے مطابق کٹوانے کی پابندی ہے کہ کہیں ان سے چھوٹا نہ لگنے لگوں۔ اس موقع پر اداکارہ اپنے شوہر کی گفتگو سے متفق نظر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − three =