Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے والا تختہ 20 کروڑ روپے میں نیلام

ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے والا تختہ 18 ہزار 750 ڈالرز یعنی20 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔ نیلامی کی دستاویزات کے مطابق یہ تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے دروازے کا فریم تھا جسے جہاز غرق ہونے کے سین میں ہیروئین کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔خیال رہے کہ 10 فروری 2023 کو ٹائی ٹینک کو مختلف ممالک میں دوبارہ ریلیز کیا گیا تو اس سے قبل جیک کے زندہ بچنے کے سوال کا حتمی جواب جاننے کے لیے جیمز کیمرون کی جانب سے ایک سائنسی تحقیق کرائی گئی۔دسمبر 2022 میں جیمز کیمرون نے اسی سائنسی تحقیق کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیک یا روز میں سے صرف ایک ہی تختے پر چڑھ کر بچ سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + thirteen =