Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ میں ایک ہی قیدی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے والی دو خواتین جیل ورکرز کو سزا سنا دی گئی

برطانیہ میں ایک ہی قیدی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے والی دو خواتین جیل ورکرز کو سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 29سالہ الیشا بیٹس اور 27سالہ جوڈی ولکیس نامی لڑکیاں روشڈیل کی ایچ ایم پی بکلے ہال جیل میں تعینات تھیں جہاں انہوں نے بیک وقت ایک ہی قیدی کے ساتھ تعلقات استوار رکھے۔دوران تفتیش دونوں نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں قید کی سزا کاٹتے ایک قیدی کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا۔انہوں نے قیدی کو ایک موبائل فون دیا جس پر وہ اس سے بات کرتی رہیں اور اپنی قابل اعتراض تصاویر بھی اسے بھیجتی رہیں۔ قیدی کے سیل سے موبائل فون برآمد ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔ پولیس کی طرف سے انہیں بولٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کا جرم ثابت ہوے پر گزشتہ روز انہیں سزا سنائی گئی۔ عدالت کی طرف سے الیشا بیٹس کو 2سال 8ماہ اور جوڈی ولکیس کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں