افغانستان میں خواتین کو سرعام سزائوں سے متعلق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بتا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ زنا کی مرتکب خواتین کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جب ہم خواتین کو سنگسار کرتے ہیں تو مغربی ممالک اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیتے ہیں، ہم نے آپ سے 20 سال جنگ کی، آئندہ بھی مزید 20 سال اور اس سے بھی زیادہ بھی لڑ سکتے ہیں۔ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت شریعت کے نفاذ کیلئے ملی، زنا کی سزا پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا اور ایسا ہم سرعام کریں گے۔
