Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ میں ایک تماشائی کی طبیعت خراب ہونے پر فٹ بال میچ روک دیا گیا

برطانیہ میں ایک تماشائی کی طبیعت خراب ہونے پر فٹ بال میچ روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے باب لوکس سٹیڈیم میں یہ مقابلہ ویمتھ اور ییوویل ٹاﺅن کے مابین ہو رہا تھا جب ایک تماشائی کی طبیعت بگڑ گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کے لیے ایئرایمبولینس منگوائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹرسٹیڈیم میں اترا، جس کے سبب میچ ختم کر دیا گیا اور کھلاڑی گراﺅنڈ سے چلے گئے۔ یہ ایک نان لیگ میچ تھا، جس کے متعلق ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا کہ چند گھنٹے بعد میچ دوبارہ وہیں سے شروع ہو گا مگر بعد ازاں انتظامیہ کی طرف سے تصدیق کر دی گئی کہ یہ میچ ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں