Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اپنے جسم پر سینکڑوں ٹیٹو بنوانے والی خاتون کاچرچ میں داخلہ بند

برطانیہ کی سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے والی خاتون کے چرچ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ ویلز کی رہائشی 46سالہ میلیسا سلوان نے اپنے جسم پر 800سے زائد ٹیٹو بنوا رکھے ہیں اور اس کے جسم پر شائد ہی کوئی حصہ باقی رہ گیا ہو، جہاں ٹیٹو کی سیاہی نہ ہو۔حتیٰ کہ میلیسا کا پورا چہرہ بھی ٹیٹوز سے ڈھکا ہوا ہے۔ میلیسا 7بچوں کی ماں ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس نے آدھی سے زیادہ زندگی اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے میں صرف کر دی ہے۔ اس کے جسم پر زیادہ تر ٹیٹو اس کے پارٹنر لوکس نے گھر پر ہی بنائے۔ حالیہ دنوں لوکس کی طبیعت بہت خراب ہو گئی اور میلیسا اس کے لیے دعا مانگنے کے لیے چرچ گئی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔میلیسا چرچ کی دعائیہ تقریب میں شامل تھی کہ عین تقریب کے درمیان میں پادری کی نظر اس پر پڑ گئی اور اس نے دعا روک کر انتظامیہ کو حکم دیا کہ میلیسا کو چرچ سے نکال دیا جائے۔ میلیسا نے کہا کہ ’’میرے خیال میں خدا کے گھر میں سب کو جانے کی اجازت ہوتی ہے تاہم میرے ساتھ وہاں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا۔ جب پادری نے مجھے چرچ سے نکالنے کا حکم دیا تو چرچ میں موجود تمام لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں