شمالی کوریا(سٹار ایشیا نیوز)شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ سمندرمیں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنےکا یہ چھٹا تجربہ تھا جو لانچ کےفوری بعدسمندر میں گرکر تباہ ہو گیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کرلیاگیا ہے۔
رپورٹس کےمطابق پیانگ یانگ نےپہلے اعلان کیا تھاکہ امریکی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے11جون تک ایک سیٹلائٹ لانچ کرنےکا منصوبہ بنایاگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق شمالی کوریا اس حوالےسے جلد ازجلد دوسری کوشش بھی کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل
میڈیا رپورٹس کےمطابق شمالی کوریا نےجاسوس سیٹلائٹ کا پہلا تجربہ2016میں کیاتھا۔