Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر یں آنے کا سلسلہ جاری ہے،سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئی ذخائر دریافت ہوئے ہیں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹکمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا آگاہ کردیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،او جی ڈی سی ایل نور ویسٹ کنواں نمبر۔1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ گیس کے نئے ذخائر سے 12لاکھ 40ہزار کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔گیس کے نئے دریافت سے ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں