Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بیوی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

دہلی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش الماری میں چھپا کر فرار ہوگیا تھا،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزم وپال ٹیلر کو راجستھان سے حراست میں لیا اور اسے دہلی واپس لایا جارہا ہے۔ یہ معاملہ 4 اپریل کو اس وقت سامنے آیا جب مقتولہ کے والد نے پولیس سے رجوع کیا کیونکہ وہ اپنی 26 سالہ بیٹی سے کچھ دنوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔ایک سینئر پولیس افسر بتایا کہ ہم نے پیر کے روز راجستھان سے وپال درزی کو گرفتار کیا اور ایک ٹیم اسے دہلی واپس لا رہی ہے۔3 اپریل کومقتولہ کے والد نے رات کے وقت پولیس کو رپورٹ درج کرائی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد دبری پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم مذکورہ مکان پر پہنچی۔پولیس کو خاتون کی لاش الماری کے اندر سے ملی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اسے اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں