Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایک پرندے نے پولیس سائرن کی آواز نکال کر پولیس افسر کو بے وقوف بنا دیا

برطانیہ میں ایک پرندے نے پولیس سائرن کی آواز نکال کر پولیس افسر کو بے وقوف بنا دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پرندے کی آواز اور پولیس سائرن کی نقل سن کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔پولیس افسر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے لگا کہ پولیس سٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، بعد ازاں تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خرابی نہیں بلکہ پرندے کی آواز ہے۔برطانوی پولیس اہلکار نے بتایا کہ میں نے باہر آکر درختوں میں دیکھا جہاں پرندہ بالکل واضح طور پر ایک پولیس سائرن کی نقل کرتے ہوئے آواز نکال رہا تھا۔مقامی حکام کے مطابق پولیس سائرن کی آواز نکالنے والا پرندہ بلیک برڈ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں