کراچی(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کاکہنا ہےکہ حافظ نعیم الرحمان شاید جماعت اسلامی ک امیر بن جائیں لیکن کراچی کامیئر بننےکی لکیر ان کےہاتھ میں نہیں ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نےکہاکہ پی ٹی آئی ارکان نے9مئی سےپہلے قیادت کو بتا دیا تھاکہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی کےسنگین مقدمات میں ملوث افراد کومعافی نہیں مل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار، تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم
صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نےمزید کہاکہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنےوالی جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہی۔