پاکستان میں کام کرنیوالے 8کمرشل بینکوں کو کروڑوں روپے جرمانہ، کس بینک کو کتنا جرمانہ کیا گیا؟ جانیے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 8کمرشل بینکوں کو ساڑھے 7کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔” ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے بینک الفلاح کو 18کروڑ 76لاکھ 52ہزار روپے، حبیب بینک لمیٹڈ کو 14کروڑ33لاکھ 76ہزار روپے اور بینک الحبیب لمیٹڈ کو 11کروڑ 72لاکھ39ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔ اسی طرح بینک میزان بینک لمیٹڈ کو 10کروڑ 62لاکھ روپے، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ کو 7کروڑ ساڑھے 91لاکھ روپے، ایم سی بی بینک لمیٹڈ کو 5کروڑ 29لاکھ روپے، ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ کو 3کروڑ 85لاکھ 44ہزار روپے اور بینک آف خیبر کو 3کروڑ 7لاکھ 41ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ان بینکوں کو ایف ایکس اور جنرل بینکنگ آپریشنز سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں