Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جائیداد ضبط ہونے کے بعد راج کندرا کی معنی خیز پوسٹ وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل ہوگئی۔راج کندرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک شیر کو دھاڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر پر لکھا تھا کہ اگر آپ اپنی بیعزتی کے وقت پرسکون رہنا سیکھ لیں گے تو یہ آپ کا بڑا پن اور ایک مختلف قسم کی ترقی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی جانب سے ضبط کی جانے والی جائیدادوں میں جوہو میں واقع ان کا ایک رہائشی فلیٹ ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی ان کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ راج کندرا پونزی اسکیم (Ponzi Scam) میں ملوث تھے، یہ دھوکہ دہی کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں سرمایہ کاروں سے منافع کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × three =