Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی اور یہ بھی بتایا کہ انکی بیٹی کی ہندی آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔منوج ہندی میں اپنے ڈائیلاگ ڈیلوری کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں لیکن انکی بیٹی ان سے کچھ مختلف دکھائی دیتی ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ کیونکہ میری بیٹی نے ہندی میں اچھے نمبرز لینا شروع کردیے اسکی ہندی میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ انکی بیٹی آوا کی ہندی اتنی کمزور کیوں ہے؟ جس پر انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول میں ہندی نہ بولے، حتی کہ گھر پر ہم بھی ہندی نہیں بولیں تو مسئلہ تو ہوگا۔ پھر تو وہ ٹیلر سوئفٹ کو ہی سنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 + eight =