Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فرانسیسی اداکار جنسی زیادتی الزامات پر گرفتار

فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔اداکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خود پیر کو پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار پر 2021 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی کئی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے تاہم اداکار نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 5 =