Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

والد کی دوبارہ گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا

لاہور (سٹار ایشیا نیوز)تحریک انصاف کےصدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کےبعد دوبارہ گرفتاری پر ان کےصاحبزادے مونس الہٰی کا رد عمل سامنےآگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئےبیان میں مونس الہٰی کاکہنا ہےکہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی۔


مونس الہٰی نےکہاکہ لاہور کےایک اور گوجرانوالہ کےدونوں کیسز میں پرویز الہٰی بری ہوگئے،اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کےبھونڈے کیس میں پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی بھرتی کیس: سیکریٹری پنجاب اسمبلی گرفتار
انہوں نےمزید کہاکہ پرویز الہٰی عدلیہ سےسرخرو ہورہےہیں،صرف انتقامی ایجنڈے کےتحت مقدمات درج کیےجا رہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں