Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی سی سی نے نئی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کیلئے خوشخبری

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ کے مطابق جس میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ سات درجے ترقی کرتے ہوئے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔باولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 13 درجے ترقی کرتے ہوئے 55 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کی رینکنگ میں 29 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے شاداب خان نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہوئی ہے اور وہ 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں