آٹا سستاہوگیا ، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں