Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے عاطف اسلم کی بیوی نے کتنے لاکھ کا پرس اور جوتے پہنے؟ ہوشربا انکشاف

پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی جس دوران لی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ، صارفین گلوکار کی اہلیہ کی فیشن سینس اور مہنگے برانڈ کے جوتوں کی قیمت جان کر ہکے بکے رہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ساتھ دلکش تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں جن میں دونوں دلکش ملبوسات میں سجے سنورے نظر آئے۔بتایا جارہا ہے کہ 27 اپریل کو عاطف اسلم نے لندن میں ایک پرائیوٹ کنسرٹ میں پرفارم کیا جہاں ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔سارا نے اپنی لُک کو مزید دلکش بنانے کے لیے برانڈڈ سینڈلز اور پرس کا بھی اضافہ کیا جس کی ہوشربا قیمت بھی سامنے آگئی۔سارہ بھروانہ کے ہاتھ میں پکڑا ننھا سا پرس امریکن فیشن ڈیزائنر جوڈتھ لیبا کا تھا جس کی قیمت 4 ہزار 995 ڈالر ہے۔ اس پرس کی قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار روپے سے زیادہ بنتی ہے۔سارہ بھروانہ کے سینڈلز کی بات کی جائے تو یہ بھی پرس کی قیمت کی طرح کسی طور لاکھوں سے کم نہیں ہے۔ سارہ بھروانہ نے لانگ گاؤن کے ساتھ اٹلی کے نامور برانڈ ایکوازورا کی سینڈلز پہنیں، ان سینڈلز کی قیمت 2 ہزار 217 ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 17 ہزار روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + nine =