Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

چیمپئنز ٹرافی 2025, پچز کے معائینے کے لیے آئی سی سی کا نمائندہ پاکستان پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اینڈی ایٹکنسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولیات کا جائزہ لیا اور مقامی گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا، ایٹکنسن کراچی کے بعد لاہور اور پھر راولپنڈی کا دورہ کریں گے، جہاں چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز شیڈول رکھے جائیں گے، گزشتہ ماہ آئی سی سی کی 3 رکنی ٹیم نے وینیوز کا جائزہ لیا تھا۔ایونٹ فروری 2025 میں پلان کیا گیا ہے اور پی سی بی نے پہلے ہی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کے ساتھ ان تین مقامات پر میچز کا شیڈول شیئر کرچکا ہے۔8 ٹیموں کا ٹورنامنٹ 2 ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے تاہم ابھی تک تاریخوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں