ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 771 روپے کم ہوکر 2 لاکھ6 ہزار 619 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2288 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے ملک بھر میں گزشتہ 4 روز سے مسلسل سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments