سونے کے بھاؤ میں پھر کمی ہو گئی

ملک بھر میں سونا آج پھر 1400روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد سو نے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں