کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے الیکٹرک نے ملٹی ایئرٹرف کی مد میں 3روپے 85پیسے اضافہ مانگ لیا،منظوری کی صورت میں 6سال تک کراچی کے صارفین 3روپے 85پیسے ادا کرتے رہیں گے،یاد رہے کہ اس سے پہلے کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18روپے 86پیسے اضافہ بھی مانگ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں