Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹائٹینک دیکھنے جانیوالی ’ٹائٹن‘ آبدوز کے حادثے کی ایک اور ممکنہ وجہ سامنے آگئی

18جون 2023ء کو اوشن گیٹ کمپنی کی ٹائٹن نامی آبدوز بحراوقیانوس کی تہہ میں دھماکے سے پھٹ جانے کا المناک سانحہ پیش آیا، جس میں پاکستانی باپ بیٹے سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے، جو 14اپریل 1912ء کو ڈوبنے والے مسافر بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے تھے۔ حادثے کے بعد تحقیقات میں ٹائٹن کے پھٹنے کی کئی ممکنہ وجوہات بیان کی گئیں۔ اب یونیورسٹی آف ہوسٹن کے تحقیق کاروں نے اس کی ایک اور ممکنہ وجہ بیان کی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹائٹن آبدوز اس سے پہلے بھی کئی بار سمندر کی گہرائی میں سفر کر چکی تھی۔ممکنہ طور پر متعدد بار کے اس سفر کے سبب آبدوز کی بیرونی سطح کو نقصان پہنچا جو اس بار تباہ کن ثابت ہوا اور آبدوز گہرائی میں پانی کا دبائو برداشت نہ کر سکی اور پھٹ گئی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور سول اینڈ انوائرنمینٹل انجینئرنگ کے پروفیسر روبیرٹو بیلارینی نے کہا ہے کہ اس حادثے کا ذمہ دار ناقص کاربن فائبر کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے، جس سے ٹائٹن کی باڈی بنائی گئی تھی۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (پی این اے ایس) کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں پروفیسر روبیرٹو بیلارینی مزید لکھتے ہیں کہ ’’ناقص فائبر کو ٹائٹن کے ابتدائی غوطوں کے دوران بھی نقصان پہنچتا رہا، جو بالآخر اس سنگین حد کو پہنچ چکا تھا کہ اس بار ٹائٹن کی باڈی گہرائی میں پانی کا دبائو برداشت نہ کر سکی۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں

15 + 6 =