Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عرب ملک میں لاپتہ پاکستانی نوجوان کی لاش مل گئی

عجمان میں گزشتہ ماہ والدہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانی لڑکے کی لاش مل گئی.رپورٹ کے مطا بق 17سالہ ابراہیم محمد والدین کے ساتھ عجمان سٹی میں مقیم تھا جہاں تین ہفتے قبل اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہو گیا اور وہ بغیر کچھ بتائے گھر سے چلا گیا، جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ابراہیم کی والدہ کی طرف سے عجمان پولیس کو بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں پولیس کو ایک لاش ملی۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے ابراہیم کی والدہ کو مطلع کیا اور شناخت کے لیے بلایا۔ دل گرفتہ والدہ نے بتایا ہے کہ اس نے لاش کی شناخت کر لی ہے، یہ اس کے بیٹے ہی کی لاش ہے۔ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ ’’مجھے کئی بار اطلاع ملی کہ میرے بیٹے کو شارجہ میں دیکھا گیا ہے۔ ہر بار میں وہاں گئی لیکن ہر بار اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ ہر روز میںا س امید کے ساتھ بیدار ہوتی کہ آج میرا بیٹا واپس آ جائے گا لیکن آج کی صبح میرے لیے قیامت خیز ثابت ہوئی۔ اللہ اس تکلیف سے کسی ماں کو دوچار نہ کرے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × three =