خضدار(سٹار ایشیا نیوز)بلوچستان کےضلع خضدار اور گردونوح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے ہیں،زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکزکےمطابق خضدار اورگردونوح میں منگل کی رات11بجکر 7 منٹ پر زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلے کی شدت4.2اور گہرائی10کلومیٹر زیر زمین تھی،جبکہ زلزلےکامرکز خضدار سے35کلومیٹر شمال میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے
ضلعی انتظامیہ کےمطابق زلزلے سےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔