Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ماں کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو ہجوم نے مار مار کر لہو لہان کردیا

ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو مندر لے جانے والے بھارتی اداکار کو 20 افراد پر مشتمل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور ناک بھی توڑ دی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار چیتن چندرا کو اتوار کی شام بنگلورو کے قریب واقع کاگلی پورہ میں ایک دردناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔چیتن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے اس واقعے کا انکشاف کیا۔مدرز ڈے کے موقع پر چیتن نے اپنی والدہ کو مندر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر جا رہے تھے کہ ان پر تقریباً 20 لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔انسٹاگرام پر جاری اس ویڈیو میں چیتن کو زخمی حالت میں خون میں لت پت دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک نشے میں دھت شخص نے ان کی کار کا پیچھا کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد، ایک بڑا گروپ اکٹھا ہوا اور کگلی پورہ کے قریب ان پر حملہ کیا۔چیتن چندر نے انکشاف کیا کہ تصادم کے دوران انہیں چوٹیں آئیں اور ان کی ناک بھی ٹوٹ گئی۔انہوں نے قریبی ہسپتال میں طبی امداد حاصل کی اور اس دوران انسٹاگرام لائیو پر اپنے زخموں کی نمائش کی۔

https://www.instagram.com/reel/C638_oryw6Y/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکار نے اپنے سامعین کو حملے کے بارے میں آگاہ کیا اور انصاف کے لیے اپنی درخواست پر زور دیااور کہا کہ میں نے واقعے کے حوالے سے پولیس رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بلا اشتعال حملے کی وجہ اور مقصد نہیں جانتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve − ten =